بلال کالونی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا ایکشن، اشتہاری ملزم گرفتار

تشکر نیوز: ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کراچی کی بلال کالونی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

کور کمانڈر بلوچستان کی لسبیلہ یونیورسٹی وڈھ کیمپس کے طلبہ سے خصوصی نشست

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت عارف عرف خوشبو ولد بابو خان کے نام سے ہوئی ہے، جو افسران بالا کی مطلوبہ لسٹ میں شامل تھا۔ کارروائی بلال کالونی سیکٹر 5D بلدیہ اسکول کے قریب کی گئی۔

برآمدگی:

ملزم کے قبضے سے 550 گرام چرس اور آدھا کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔

سابقہ ریکارڈ:

ملزم کا مجرمانہ ریکارڈ حاصل کیا جا چکا ہے، جس میں درج ذیل مقدمات شامل ہیں:

  1. FIR No. 641 – دفعہ 6/9A CNS، پولیس اسٹیشن بلال کالونی
  2. FIR No. 644 – دفعہ 325 PPC، پولیس اسٹیشن بلال کالونی
  3. FIR No. 15 – دفعہ 6/9B CNS، پولیس اسٹیشن سر سید

مقدمہ اور تفتیش:

ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 453/2024 دفعہ 9(1)3(b) کے تحت درج کر کے اسے تفتیش کے لیے متعلقہ شعبہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

بلال کالونی پولیس کی اس کارروائی کو علاقے کے عوام نے سراہا، اور یہ عزم ظاہر کیا گیا کہ منشیات کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

61 / 100

One thought on “بلال کالونی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا ایکشن، اشتہاری ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!