تشکر نیوز: کراچی میں بنا ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے لیے بُری خبر، سندھ پولیس نے جنوری 2024 سے ان کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ٹریفک حادثات کی ایک بڑی وجہ بنا لائسنس گاڑی چلانا ہے، اور اس کے سدباب کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔
کور کمانڈر بلوچستان کی لسبیلہ یونیورسٹی وڈھ کیمپس کے طلبہ سے خصوصی نشست
آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس افسران شہریوں کو بلاوجہ تکلیف دیے بغیر لائسنس کی چیکنگ کریں۔ پہلی بار چالان کیا جائے گا، لیکن اگر دوسری بار بھی خلاف ورزی کی گئی تو فوجداری مقدمہ درج کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے آگاہی مہم آج سے شروع ہو رہی ہے، جو 31 دسمبر تک جاری رہے گی۔ جنوری سے قوانین پر سختی سے عمل درآمد ہوگا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے بتایا کہ کراچی میں 65 لاکھ گاڑیاں ہیں، جن میں سے 75 فیصد موٹر سائیکل سوار کم عمر افراد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران پہلی بار وارننگ دی جائے گی اور اس کے بعد قانونی کارروائی ہوگی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد ٹریفک قوانین کی پابندی کو فروغ دینا اور سڑکوں پر حادثات کی شرح کم کرنا ہے۔