تشکر نیوز: پاک بحریہ کے جہاز ذوالفقار نے فوکسڈ آپریشن ’ہمالین اسپرٹ‘ کے دوران شمالی بحیرہ عرب میں مشکوک کشتی پر کامیاب بورڈنگ آپریشن کرتے ہوئے 1.3 ٹن منشیات قبضے میں لے لیں۔ اس کارروائی کا مقصد بحری راستوں سے غیر قانونی سرگرمیوں، خصوصاً منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام تھا۔
شاہراہِ نور جہاں پولیس کی بڑی کاروائی، گٹکا ماوا فروش گرفتار، 16 کلو سے زائد انڈین گٹکا برآمد
یہ آپریشن پاک بحریہ کی زیر قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس (CTF-150) کے تحت کیا گیا، جس میں پی این ایس ذوالفقار اور پی ایم ایس ایس کولاچی کے علاوہ امریکی بحریہ اور کوسٹ گارڈ کے جہازوں نے بھی حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران کئی مشکوک کشتیوں پر بورڈنگ کی گئی، اور پاک بحریہ کو ہوائی نگرانی میں یو ایس ایس ابراہم لنکن کیریئر اسٹرائیک گروپ (CSG) کی مدد حاصل رہی۔
بورڈنگ آپریشن کے نتیجے میں 26 ملین امریکی ڈالر مالیت کی 1.3 ٹن حشیش قبضے میں لے لی گئی، جو منشیات کی سمگلنگ کے خلاف ایک بڑی کامیابی ہے۔ اس آپریشن نے پاکستان نیوی کی جانب سے بحری سلامتی اور عالمی میری ٹائم راستوں کو محفوظ بنانے کے عزم کو مزید مستحکم کیا۔