چیف آف دی نیول اسٹاف کا بحریہ یونیورسٹی کالج آف میڈیسن کا افتتاح، جدید طبی تعلیم کے فروغ کا عزم

تشکر نیوز:  چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے 3 اکتوبر کو اسلام آباد میں بحریہ یونیورسٹی کالج آف میڈیسن (BUCM) کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل نوید اشرف نے بحریہ یونیورسٹی کی مختلف شعبوں میں معیاری تعلیم کے فروغ اور اس کی کامیابیوں کو سراہا۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ BUCM مستقبل میں اعلیٰ معیار کی طبی تعلیم فراہم کرنے میں ایک نمایاں کردار ادا کرے گا۔ نیول چیف نے کہا کہ فیکلٹی ممبران کی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن اس ادارے کو ملک کے صفِ اول کے طبی اداروں میں شامل کرنے کے لیے کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔

میرا ایک اور خواب پورا ہوگیا، وزیراعلیٰ پنجاب کا ہمت کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

افتتاح کے بعد ایڈمرل نوید اشرف نے کالج میں دستیاب جدید سہولیات کا بھی دورہ کیا اور بحریہ یونیورسٹی کے جدید ترین انفراسٹرکچر کی تعریف کی۔

قبل ازیں، ریکٹر بحریہ یونیورسٹی، وائس ایڈمرل (ر) آصف خالق نے خطبہ استقبالیہ میں کیمپس کی تعمیر میں پاک بحریہ کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ بحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز اسلام آباد کے پروجیکٹ ڈائریکٹر نے منصوبے کی تفصیلات اور طلباء کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات پر روشنی ڈالی۔

 

 

تقریب میں وزارت صحت، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی)، ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)، بحریہ یونیورسٹی کے سابق ریکٹرز، سول و ملٹری حکام، فیکلٹی ممبران اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

58 / 100

One thought on “چیف آف دی نیول اسٹاف کا بحریہ یونیورسٹی کالج آف میڈیسن کا افتتاح، جدید طبی تعلیم کے فروغ کا عزم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!