سہ فریقی سیریز میں آج پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان اہم میچ کھیلا جائے گا، جہاں دونوں ٹیموں کے لیے "مارو یا مرجاؤ” کی صورتحال ہے۔ جیتنے والی ٹیم 14 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل میں پہنچے گی، جبکہ شکست خوردہ ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا رینجرز ہیڈ کوارٹرز سندھ کا دورہ، امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ
پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، انجری کا شکار حارث رؤف کی جگہ محمد حسنین اور کامران غلام کی جگہ سعود شکیل کو شامل کیا گیا ہے۔
کپتان محمد رضوان نے کہا کہ یہ ایک نیا دن اور نئی کنڈیشنز ہیں، ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ماضی میں جیتی گئی سیریز اب تاریخ کا حصہ ہے، ہمارا فوکس اس میچ کو جیت کر چیمپئنز ٹرافی کے لیے مومنٹم حاصل کرنا ہے۔
جنوبی افریقی کپتان نے کہا کہ یہ ایک اچھا موقع ہے چیمپئنز ٹرافی سے پہلے اپنی تیاری کو مضبوط کرنے کا، جبکہ کلاسن کی واپسی سے ٹیم کا اعتماد مزید بڑھا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 78 رنز سے شکست ہوئی تھی جبکہ جنوبی افریقہ کو بھی نیوزی لینڈ کے خلاف 6 وکٹوں سے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔