میرا ایک اور خواب پورا ہوگیا، وزیراعلیٰ پنجاب کا ہمت کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہمت کارڈ منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا ایک اور خواب آج ہوگیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہمت کارڈ منصوبے کا افتتاح کردیا، اس موقع پر متعلقہ حکام نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ہمت کارڈ منصوبے پر بریفنگ دی، منصوبے کے تحت خصوصی افراد کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائےگی۔

میرا ایک اور خواب پورا ہوگیا، وزیراعلیٰ پنجاب کا ہمت کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مریم نواز نے تقریب میں خصوصی افراد کے ساتھ اظہار تشکر کیا اور کہا کہ اللہ کا شکر ہے وہ دن آگیا جب ہم ہمت کارڈ دے رہے ہیں، اللہ کی شکر گزار ہوں کہ میرا ایک اور خواب پورا ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ 65 ہزار خصوصی افراد کو ہمت کارڈ ملیں گے، ہمت کارڈ کے تحت 3 ماہ میں ساڑھے 10 ہزار روپے ملیں گے، خصوصی افراد کو قومی دھارے میں شامل کرنا ہماری ترجیح ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میرا وعدہ ہےمعذور افراد کےلیے جوہوسکا وہ کروں گی، مریم نواز نے تمام خصوصی افراد کو ہمت کارڈ کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گھریلو حالات سے پریشان افراد بھی سوشل ویلفیئر سے رجوح کریں۔

 

 

انہوں نے کہا کہ ہمت کارڈ منصوبے کے لیے ابتدائی طور پر 2 ارب 60 کروڑ رکھے گئے ہیں، پنجاب حکومت خصوصی افراد کو تنہا نہیں چھوڑے گی،مسائل حل کریں گے۔

65 / 100

One thought on “میرا ایک اور خواب پورا ہوگیا، وزیراعلیٰ پنجاب کا ہمت کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!