پشاور: کچرے کے ڈھیر میں بارودی مواد کا دھماکا، بچہ جاں بحق

پشاور کے علاقے خزانہ شوگر مل کے قریب کچرے کے ڈھیر میں بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ایس بی سی اے کی بروقت کارروائی سے بڑا نقصان ٹل گیا

تشکر نیوز کے مطابق خزانہ شوگر مل کے قریب کچرے کے ڈھیر میں دھماکا اس وقت ہوا جب 10 سالہ بچے نے کچرے سے بارودی مواد کو اٹھایا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور متعلقہ ادارے فوری طور پر موقع پر پہنچے، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں، پولیس اہلکاروں نے بھی علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

 

 

پولیس نے بتایا ہے کہ ابتدائی طور پر بچہ زخمی ہوا تھا جسے خیبر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

61 / 100

One thought on “پشاور: کچرے کے ڈھیر میں بارودی مواد کا دھماکا، بچہ جاں بحق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!