"شاداب رضا نقشبندی: عید میلاد النبی ﷺ محبت و امن کا پیغام، سیکولر نظام ناکام”

تشکر نیوز:  پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے عید میلاد النبی ﷺ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ سے عشق اور محبت ایمان کی معراج ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کائنات کی ہر چیز سے بڑھ کر نبی ﷺ سے محبت کرنا ہی میلاد ہے۔

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا گلستان سرمست اور لیاری کے مسائل پر بیان

انہوں نے مزید کہا کہ میلاد مصطفی ﷺ منانا اللہ کی وحدانیت کی دلیل اور عشق رسول کی علامت ہے۔ شاداب رضا نقشبندی نے موجودہ سیکولر و لبرل نظام کو ناکام قرار دیتے ہوئے ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام مسائل کا حل اور ملک کی ترقی کی ضمانت نظام مصطفی میں ہے۔

محمد شاداب رضا نقشبندی نے اسلام کی اصل روح پر چل کر فرقہ واریت اور انتہاپسندی کا خاتمہ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام امن، سلامتی، اور احترام انسانیت کا درس دیتا ہے، اور فرقہ واریت پھیلانے والے یہود و نصاری کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر عالم اسلام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج ہر گھر، گلی، محلے میں سبز پرچم لہرارہے ہیں، چراغاں ہو رہا ہے، اور فضا درود و سلام کی صداؤں سے معطر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکار دو عالم وجہ تخلیق کائنات ہیں اور دین اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے جو تمام مذاہب کو تحفظ دیتا ہے۔

شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ نفرتوں کو ختم کرنے اور محبتوں کو عام کرنے کا درس دیتی ہے۔ پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اہلسنت میلاد منانے والے اور بانیان پاکستان کی اولاد ہیں۔

 

 

 

62 / 100

One thought on “"شاداب رضا نقشبندی: عید میلاد النبی ﷺ محبت و امن کا پیغام، سیکولر نظام ناکام”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!