درخت گرنے کی فوری شکایت پر چنیسر ٹاؤن انتظامیہ کا بروقت آپریشن

تشکر نیوز: چنیسر ٹاؤن کی حدود میں سندھی مسلم ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب اللہ والی چورنگی پر ایک درخت کے گرنے کی شکایت موصول ہونے پر، چنیسر ٹاؤن کے چیئرمین فرحان غنی اور میونسپل کمشنر اقرار احمد جلبانی کی سربراہی میں فوری طور پر امدادی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

کے الیکٹرک کا فیڈر نیٹ ورک کی بہتری کے لیے صوبائی اسمبلی نمائندگان سے تعاون کی درخواست

درخت کے گرنے کی وجہ اس کا زائد العیاد ہونا بتایا گیا ہے۔ چئیرمین فرحان غنی کے مطابق، ٹاؤن کا عملہ فوری طور پر حرکت میں آیا اور سڑک سے درخت کو ہٹا دیا۔ میونسپل کمشنر اقرار جلبانی نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ چنیسر ٹاؤن کا عملہ 24 گھنٹے کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے تیار رہتا ہے۔

شکایت موصول ہونے کے صرف 45 منٹ کے اندر عملے نے موقع پر پہنچ کر درخت کو ہٹا کر ٹریفک کی روانی کو بحال کیا۔

 

 

56 / 100

One thought on “درخت گرنے کی فوری شکایت پر چنیسر ٹاؤن انتظامیہ کا بروقت آپریشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!