منگھوپیر میں جعلی کھاد اور کیمیکلز بنانے والی فیکٹری پر پولیس کا چھاپہ، 12 ملزمان گرفتار

ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے جعلی کھاد، زرعی ادویات اور سیمنٹ میں استعمال ہونے والے کیمیکلز تیار کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان محمد خان کالونی، منگھوپیر کے فیکٹری ایریا میں غیر قانونی فیکٹری چلا رہے تھے، جہاں جعلی کھاد اور سیمنٹ کے کیمیکلز تیار کیے جا رہے تھے۔

جنگِ ستمبر کا آٹھواں دن: سیالکوٹ بھارتی ٹینکوں کا قبرستان بن گیا

 

ایس ایچ او منگھوپیر اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 12 افراد کو گرفتار کیا۔ چھاپے کے دوران فیکٹری سے 293 بورے سیمنٹ پاؤڈر، 55 بورے کھاد پاؤڈر، 150 خالی بورے، 200 ایچ آر شیڈ مارٹن اور متعدد ٹن کیمیکلز اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔

ملزمان خراب ٹائروں اور مضر صحت کیمیکلز سے جعلی کھاد اور سیمنٹ کے کیمیکلز تیار کر کے انہیں جعلی برانڈز کے تحت فروخت کرتے تھے۔ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جبکہ دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

 

 

گرفتار افراد میں ابراہیم، محمد خالد، صداقت، شوکت، عبدالجبار، بسم اللّٰہ، سہراب، عنایت اللّٰہ، محمد ہاشم، ثمر خان، نذیر احمد اور واحد بخش شامل ہیں۔

51 / 100

One thought on “منگھوپیر میں جعلی کھاد اور کیمیکلز بنانے والی فیکٹری پر پولیس کا چھاپہ، 12 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!