کراچی پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 24 پولیس مقابلے کیے، جن میں 7 ڈاکو ہلاک اور 23 زخمی ہوئے۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں 30 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔
منگھوپیر میں جعلی کھاد اور کیمیکلز بنانے والی فیکٹری پر پولیس کا چھاپہ، 12 ملزمان گرفتار
پولیس نے مجموعی طور پر 944 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا، جن میں منشیات فروش بھی شامل تھے۔ ملزمان سے 77 کلو 855 گرام چرس، آئس، کرسٹل، ہیروئین اور 3 کلو 560 گرام افیون برآمد کی گئی۔ مزید برآں، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 132 غیر قانونی اسلحہ اور 35 موٹر سائیکلیں بھی تحویل میں لی گئیں۔
تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔