ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر کا ایئرپورٹ چیک پوسٹوں کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ

کراچی (تشکر نیوز) ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر نے ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی کے ہمراہ کراچی ایئرپورٹ کے اطراف قائم پولیس چیک پوسٹوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ایسٹ نے سیکیورٹی انتظامات اور قائم چیک پوسٹوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت چینی شہریوں کی سیکورٹی سے متعلق اہم اجلاس

ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی نے ڈی آئی جی ایسٹ کو ایئرپورٹ چیک پوسٹوں کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں داخلی اور خارجی راستوں کی نگرانی، چیکنگ کے موثر نظام، اور عوامی سہولت کے اقدامات شامل تھے۔

ڈی آئی جی ایسٹ نے ایئرپورٹ چیک پوسٹ پر سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے وہاں تعینات اہلکاروں کو چاق و چوبند رہتے ہوئے ہر مشکوک شخص اور گاڑی کی کڑی نگرانی کرنے کا حکم دیا، تاکہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی کا فوری تدارک کیا جا سکے۔

 

 

ڈی آئی جی ایسٹ نے چیک پوسٹ پر موجود پولیس اہلکاروں کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی اور احترام سے پیش آئیں اور مسافروں کی رہنمائی میں بھرپور تعاون کریں۔

66 / 100

One thought on “ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر کا ایئرپورٹ چیک پوسٹوں کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!