ستمبر کی جنگ میں پاکستان کو ایک ایسے دشمن کا سامنا تھا جو فوجی طاقت اور وسائل میں برتری رکھتا تھا، لیکن تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ پاکستان کے دلیر محافظوں نے جذبہ شہادت سے سرشار ہوکر میدانِ جنگ میں دشمن کو شکست دی۔ بھارتی فوج، جو اپنی جنگی طاقت آزمانے آئی تھی، پچھتانے پر مجبور ہوکر میدان چھوڑ کر بھاگ نکلی۔
انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گروہ گرفتار؛ بھارتی سازش کا پردہ فاش
مایوسی کے عالم میں بھارتی فضائیہ نے پاکستان کی غیر فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جن میں وزیرآباد، چنیوٹ، سرگودھا کی شہری آبادیاں اور سیالکوٹ کے ہسپتال اور عدالتیں شامل تھیں۔ تاہم پاک فوج نے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کو لاہور اور سیالکوٹ کے محاذوں پر پسپا کر دیا، اور سیالکوٹ کے علاقے میں 21 بھارتی ٹینک تباہ کر دیے۔ پاک فوج نے بھارتی فوجی سازوسامان بھی قبضے میں لے لیا جبکہ عوام بھی اپنے فوجیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے گھروں سے باہر نکل آئے۔
بھارت کو پاک فوج کے ہاتھوں بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ سری نگر اور کارگل کے درمیان اہم سڑک تباہ کر دی گئی۔ پاک بحریہ نے بھی کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 گھنٹے کی کارروائی کے بعد دوار کا بحری اڈہ اور ریڈار اسٹیشن مکمل طور پر تباہ کر دیا۔
پاک فضائیہ نے لدھیانہ کے قریب ہلواڑہ کے مقام پر بھارتی فضائی اڈے پر کامیاب حملہ کیا، جس میں 36 گھنٹوں کے دوران بھارتی فضائیہ کے 70 سے زائد طیارے تباہ کر دیے گئے۔