تشکر نیوز: بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر محمد حسیب شہید کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔ میجر حسیب، جو کہ 28 سال کی عمر میں شہید ہوئے اور راولپنڈی کے رہائشی تھے، کی نماز جنازہ میں اعلیٰ عسکری اور سول حکام، افسران، جوانوں اور شہید کے اہل خانہ نے شرکت کی۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ قطر
اس موقع پر پاکستان آرمی کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے شہید کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بہادر افسران اور جوانوں کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ملک کے دفاع میں ثابت قدمی کی علامت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم فتنہ الخوارج اور ان کے حامیوں کے خلاف جنگ میں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔
شہید میجر حسیب کی قربانی نے ایک بار پھر اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستان کے بہادر افسران اور جوان اپنے وطن کی حفاظت کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔