کراچی، سعود آباد: تھانہ سعودآباد کی حدود میں شادمان کے علاقے میں سہیل نامی شخص کو ڈکیتی مزاحمت میں زخمی کرنے کا کیس دراصل اہلیہ اور اس کے آشنا کی سازش نکلا۔ پولیس نے ابتدائی طور پر واقعے کو ڈکیتی مزاحمت سمجھا تاہم زخمی سہیل کی اہلیہ سدرہ کا موبائل فون اور سی سی ٹی وی شواہد نے معاملے کو ایک نیا رخ دے دیا۔
کراچی میں پانی چوری کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، غیرقانونی ہائیڈرنٹ سیل
13
تفتیشی افسر رمضان کے مطابق سدرہ کے موبائل فون سے کاشف نامی شخص سے مسلسل رابطے کا انکشاف ہوا، جو کہ نجی لیبارٹری میں سدرہ کے ساتھ کام کرتا تھا۔ پولیس نے جی ایریا سعود آباد میں کاشف کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے غیر قانونی ٹی ٹی پسٹل برآمد ہوئی۔ دوران تفتیش کاشف نے سدرہ سے دو سالہ تعلق اور شوہر سہیل کو راستے سے ہٹانے کی سازش کا اعتراف کیا۔
کاشف نے بتایا کہ اس نے سدرہ کو جھوٹ بول کر کہا کہ اس نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی ہے۔ دونوں نے مل کر ڈکیتی کی آڑ میں سہیل کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا، جس کے لیے فائرنگ کی گئی۔ سدرہ نے شوہر کے گھر سے نکلنے کے وقت کی اطلاع کاشف کو دی، جس پر فائرنگ کی گئی۔
پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ فرانزک کے لیے بھیج دیا ہے، اور عدالت نے دونوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا ہے۔