اے این ایف کا صنعتی کیمیکلز کے غیر قانونی استعمال کے خلاف بڑا آپریشن

تشکور نیوز رپورٹنگ،

قومی و عسکری قیادت کی سربراہی میں پاکستان کے معاشی اور قومی مفادات کے تحفظ کیلئے انسداد سمگلنگ کی جامع مہم جاری ہے

 

 

(کرائم رپورٹ)اے این ایف کی جانب سے صنعتی کیمیکلز میں غیر قانونی استعمال کی روک تھام کیلئے بڑا آپریشن کرتے ہوئے 8 مختلف کارروائیوں میں 10 ملزمان کو گرفتار کرکے 394 ٹن کیمیکل برآمد کرلیا تفصیلات کے اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات اسمگلنگ کے بڑھتے ہوئے خطرات کے تناظر میں قومی و عسکری قیادت کی سربراہی میں پاکستان کے معاشی اور قومی مفادات کے تحفظ کیلئے انسداد سمگلنگ کی جامع مہم جاری کردی کنٹرولڈ کیمیکل کا صنعتی استعمال ملکی پیداوار،ٹیکس آمدنی اور قومی خزانے میں اضافہ کرتا ہے لیکن صنعت میں استعمال ہونے والے کیمیائی مواد کا غیر قانونی استعمال ایک مستقل خطرہ ہے اے این ایف نے کنٹرولڈ کیمیکلز استعمال کرنے والی کمپنیوں کی 2 سے 3 ماہ تک نگرانی کررکھی تھی جسمیں کمپنیوں کے لائسنس کی آڑ میں کیمیکلز کی درآمد کے غلط استعمال کی نشاندہی پر اے این ایف نے کیمیکلز کی چوری میں ملوث کمپنیوں کے خلاف آٹھ مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 394 ٹن کنٹرولڈ کیمیکلز (Aceton، MEK،Toluene) قبضے میں لیا کمپنیوں کی جانب سے این او سی کوٹہ کا غلط استعمال قومی وسائل کے ضیاع کا سبب ہیں سب سے تشویش ناک امر بین الاقوامی سطح پر ملکی وقار کا ممکنہ نقصان ہے ترجمان اے این ایف کے مطابق انسداد سمگلنگ کی جاری مہم ملک کے معاشی مفادات کے تحفظ میں اہم قدم کی عکاسی کرتی ہے جرائم پیشہ عناصر کے مقابلے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے کوششوں کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!