بلوچستان سے کراچی انجیکشن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، 1.5 کروڑ روپے مالیت کے بوسٹن انجیکشن برآمد

تشکر نیوز:  کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے کلکٹر باسط مقصود عباسی کی خفیہ اطلاع پر، بلوچستان سے کراچی انجیکشن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ کلکٹر نے ڈپٹی کلکٹر (ASO) محمد رضا نقوی کو فوری کارروائی کی ہدایت کی جس پر حب ریور روڈ پر قائم موچکو چیک پوسٹ پر تعینات ASO عملے نے کامیاب چھاپہ مارا۔

کراچی ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، جعلی سفری دستاویزات پر مسافر گرفتار

کارروائی کے دوران ایک مسافر بس رجسٹریشن نمبر MNL-5119 کو روک کر مکمل تلاشی لی گئی، جس کے خفیہ خانے سے 3,250 ممنوعہ بوسٹن انجیکشن برآمد ہوئے۔ یہ انجیکشن مویشیوں سے اضافی دودھ حاصل کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں، جو کہ ان کی صحت اور انسانوں کے لیے مضر ثابت ہو سکتے ہیں۔ برآمد شدہ انجیکشن کی مالیت 1.5 کروڑ روپے ہے۔

واقعے کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اور کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے عدالت سے ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ ضبط شدہ بس اور انجیکشنز کو ASO کے گودام منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

 

چیف میڈیا کسٹمز قمر تھلو اور میڈیا لائرن آفیسر سید عرفان علی نے واقعے کی تصدیق کی۔

60 / 100

One thought on “بلوچستان سے کراچی انجیکشن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، 1.5 کروڑ روپے مالیت کے بوسٹن انجیکشن برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!