تشکر نیوز: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی کے اندر اختلافات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے تین ماہ کے بعد ملاقات کی، جس دوران انہوں نے ہاتھ ملایا اور بانی پی ٹی آئی نے انہیں گلے لگایا۔
خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک
شیر افضل مروت نے وضاحت کی کہ اس ملاقات میں دونوں طرف سے گلے شکوے دور کیے گئے اور بات چیت کے دوران اختلافات کا خاتمہ کر دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ بیرسٹر گوہر کے سامنے 22 اگست کے جلسے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے اور بیرسٹر گوہر نے واضح پیغام دیا ہے کہ پارٹی میں مزید اختلافات نہیں ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی یقین دہانی پر پارٹی سے اختلافات ختم کر رہا ہوں۔ مروت نے وضاحت کی کہ انہیں صرف بانی پی ٹی آئی ہی پارٹی سے نکال سکتے ہیں اور انہوں نے پارٹی رہنماوں کے بارے میں دیے گئے ریمارکس پر معذرت بھی کی ہے۔