تشکر نیوز: ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک سے آنے والے مسافر نور محمد کو گرفتار کر لیا۔ ملزم فلائٹ نمبر PK732 کے ذریعے سعودی عرب سے پاکستان پہنچا تھا۔
ایس ایس پی ساؤتھ کی زیر صدارت جرائم کے حوالے سے اجلاس، پولیس افسران کو جرائم میں کمی لانے کی ہدایات
ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے ایمرجنسی پاسپورٹ پر جعلی تجدید کی مہر لگی ہوئی تھی، جبکہ ملزم اس اسٹمپ کے حوالے سے کوئی مستند دستاویز فراہم کرنے میں ناکام رہا۔ معاملے کی مزید تصدیق کے لیے پاکستانی مشن جدہ سے رابطہ کیا گیا، جس نے بھی اسٹمپ کو جعلی قرار دیا۔
گرفتار ملزم نور محمد کا تعلق کراچی سے ہے۔ اسے مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ اس طرح کی کارروائیاں انسانی اسمگلنگ اور جعلی دستاویزات کے خلاف سختی سے جاری رکھی جائیں گی۔