تشکر نیوز: ایس ایس پی ساؤتھ ساجد امیر سدوزئی کی زیر صدارت ایس ایس پی ساؤتھ آفس میں ماتحت پولیس افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ اجلاس میں SP کلفٹن اور SP صدر بھی شامل تھے۔
کیماڑی میں گٹکا مافیا کے خلاف کارروائی، بدنام زمانہ ڈیلر کا کارخانہ بند، ملزم گرفتار
اجلاس کے دوران سال 2023 اور 2024 میں ہونے والے جرائم کی شرح کا تقابلی جائزہ لیا گیا اور ماتحت افسران کی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا گیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ نے ماتحت افسران کو کار، موٹر سائیکل، اور موبائل فون چھیننے اور چوری جیسے جرائم میں نمایاں کمی لانے کا حکم دیا۔
مزید برآں، ایس ایس پی ساؤتھ نے جرائم سے منسلک اسکریپ ڈیلرز اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی بھی ہدایات دیں اور جرائم میں ملوث گینگز کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ضلع کے ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کر کے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا۔
ایس ایس پی سدوزئی نے مزید تاکید کی کہ مفرور اور اشتہاری ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے تاکہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جا سکے۔