۔پاکستان رینجرز (سندھ) اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کارپوریشن کا غیر قانونی پانی چوری کے خلاف کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 1اورنگی نالہ میں مشترکہ گرینڈ آپریشن۔

تشکور نیوز رپورٹنگ،

1۔پاکستان رینجرز (سندھ) اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کارپوریشن کا غیر قانونی پانی چوری کے خلاف کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 1اورنگی نالہ میں مشترکہ گرینڈ آپریشن۔
2۔دوسرے مرحلے میں سب سوائل بورکی آڑ میں میٹھے پانی کی چوری کے خلاف آپریشن کیئے جا رہے ہیں۔ کاروائی کے دوران 8انچ کے 6غیر قانونی کنکشن ختم کیے گئے۔
3۔آپریشن کے دوران 3 ملزمان کو گرفتارکرکے پولیس کے حوالے کر دیا گیاجبکہ پانی چوری میں استعمال ہونے والی ہیوی ڈیوٹی موٹریں، پمپ اسٹیشن اور تاریں بھی برآمد کی گئیں۔
4۔آپریشن کے بعد یومیہ48لاکھ گیلن پانی کی فراہمی بحال کر دی گئی جس کے نتیجے میں تقریباً 35 کروڑ روپے سالانہ قومی خزانے کو نقصان ہو رہا تھا۔
5۔کاروائی کے دوران غیر قانونی کے الیکٹر ک سب اسٹیشن بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ جہاں ماہانہ 35لاکھ کی بجلی چوری کی جا رہی تھی۔
6۔ابتدائی معلومات کے مطابق چوری شدہ پانی واٹر بورڈ کی 33″ انچ لائن سے چوری کر کے بڑے پیمانے پربرف خانہ چلایا جا رہا تھا۔
7۔پاکستان رینجرز(سندھ) مجموعی طور پر ابتک 93آپریشنز میں 204غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 29کو مہر بند اور 175کو مسمار کر کے 165ملزمان کو گرفتار کر چکی ہے۔
8۔پاکستان رینجرز (سندھ) غیر قانونی ہائیڈرنٹس اور میٹھے پانی کی چوری کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھے گی۔

ترجمان سندھ رینجرز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!