تشکرنیوز: ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کی ہدایات پر گٹکا مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں تھانہ جیکسن پولیس نے کیماڑی کے علاقے کچھی پاڑہ میں گٹکا ڈیلر کاشف کے کارخانے پر چھاپہ مارا۔
پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کا پارٹی اختلافات ختم کرنے کا اعلان
چھاپے کے دوران پولیس نے کارخانے سے 1000 عدد مضر صحت گٹکا ماوا کی پڑیاں اور گٹکا ماوا کی تیاری میں استعمال ہونے والا دیگر مواد برآمد کیا۔ کارروائی کے دوران گٹکا ماوا بنانے میں مصروف ملزم حسین ولد عبدالرشید کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ گٹکا مافیا کے مرکزی کردار کاشف، شفیع، اور مخدود نامی مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ یہ کارروائی ایس ایچ او تھانہ جیکسن انسپکٹر محمد اسحاق کی سربراہی میں کی گئی۔
گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔