تشکر نیوز: ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل اظہر وقاص نے کراچی شہر کا دورہ کیا جس کا مقصد چہلم حضرت امام حسینؑ کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینا تھا۔ دورے کے دوران انہوں نے رینجرز کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ بھی کیا جہاں انہیں علاقے کے سیکٹر کمانڈر نے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
بلوچستان: بولان میں ریلوے پل دھماکے سے تباہ، ٹرین سروس معطل
ڈی جی رینجرز نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلوس کے روٹس کی نگرانی کے عمل کا مشاہدہ کیا، جس میں ایم اے جناح روڈ، تبت سینٹر، ریگل چوک اور لائٹ ہاؤس کے علاقوں کا معائنہ بھی شامل تھا۔
انہوں نے جلوس کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ہیومن انٹیلی جنس اور جدید تکنیکی وسائل استعمال کرنے کی ہدایات جاری کیں۔