تشکر نیوز: کراچی کے شہریوں کے لیے ایک اور بجلی کا جھٹکا، کیونکہ نیپرا نے کے الیکٹرک کے نرخوں میں 5 روپے 76 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کر دیا ہے۔ یہ اضافہ مئی اور جون کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
کتاب “خبر لیجیے زباں بگڑی” کی تقریب اجرا: اطہر ہاشمی کی صحافتی خدمات کو خراجِ تحسین
نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، مئی کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 2 روپے 59 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا، جبکہ جون کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت یہ اضافہ 3 روپے 17 پیسے فی یونٹ ہوا۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق اکتوبر اور نومبر 2024 کے بلز میں ہوگا۔