وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے لاہور پریس کلب کے وفد سے ملاقات میں سندھ کی ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی

تشکر نیوز:  وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے بدھ کی شب مقامی ہوٹل میں لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کی قیادت میں سندھ کے دورے پر آئے ہوئے 17 رکنی وفد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات سندھ ندیم الرحمان میمن، ایڈیشنل چیف سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سندھ سید خالد حیدر شاہ، ڈی جی اطلاعات سندھ محمد سلیم خان و دیگر بھی وزیر کے ہمراہ موجود تھے۔

کراچی کے شہریوں کو بجلی کا مزید جھٹکا: نیپرا نے کے الیکٹرک کے نرخوں میں 5 روپے 76 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا

وزیر بلدیات سعید غنی نے لاہور سے آئے صحافیوں کے وفد کا سندھ میں آمد پر خیرمقدم کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام صوبوں سے صحافیوں کو سندھ کے دورے کی دعوت دیں تاکہ وہ یہاں ہونے والے ترقیاتی کاموں اور جاری منصوبوں سے آگاہ ہو سکیں۔

سعید غنی نے سندھ میں جاری میگا منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ملیر ایکسپریس وے، کے فور، حب سے شہر کو پانی کی فراہمی کے لیے نئی کینال اور دیگر منصوبے زیر تعمیر ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سندھ حکومت کے تحت حیدرآباد، سکھر، نوابشاہ، لاڑکانہ و دیگر شہروں میں عوامی مفاد کے منصوبے مکمل کیے جا چکے ہیں اور کئی منصوبے زیر تعمیر ہیں۔

بجلی کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ بجلی کی کمی نہیں بلکہ بجلی چوری ایک بڑا مسئلہ ہے۔ انہوں نے وفاقی اور پنجاب حکومت کی سبسڈی کے حوالے سے مشاورت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام صوبوں کے ساتھ مل کر بجلی کی قیمتوں کے لیے کوئی مستقل حل نکالا جانا چاہیے۔ انہوں نے متبادل توانائی کے منصوبوں کو ناگزیر قرار دیا۔

 

لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے تھرپارکر اور دیگر علاقوں کے دورے کے بعد سندھ میں ترقیاتی کاموں پر حیرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو تاثر سندھ کے بارے میں پہلے تھا، وہ آج یہاں دیکھ کر بالکل مختلف ہے۔ انہوں نے تھرپارکر میں دیکھی جانے والی ترقی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے وزیر اعلی سندھ کی جانب سے فراہم کردہ بریفنگ کو سندھ اور یہاں کے عوام کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا۔

 

 

ارکان وفد نے سنئیر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے محکمہ اطلاعات اور ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے اقدامات، خاص طور پر ریڈ اور پنک بسوں کو سندھ کی ترقی کی جانب ایک نمایاں قدم قرار دیا۔

59 / 100

One thought on “وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے لاہور پریس کلب کے وفد سے ملاقات میں سندھ کی ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!