کتاب "خبر لیجیے زباں بگڑی” کی تقریب اجرا: اطہر ہاشمی کی صحافتی خدمات کو خراجِ تحسین

تشکر نیوز: روزنامہ جسارت کراچی کے سابق چیف ایڈیٹر اور اردو نیوز جدہ کے سابق ایڈیٹر، سینئر صحافی اطہر علی ہاشمی کی مضامین پر مشتمل کتاب "خبر لیجیے زباں بگڑی” کی تقریب اجرا کراچی پریس کلب میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت معروف عالم اور کراچی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم نے کی۔

عباسی شہید اسپتال میں ڈاکٹروں کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی، او پی ڈیز بند

ڈاکٹر پیرزادہ قاسم نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ اطہر ہاشمی کا کردار اور خدمات نئی نسل کے صحافیوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اطہر ہاشمی نے ہمیشہ حق اور سچ لکھا اور صحافت کی آبرو رکھی۔ ڈاکٹر قاسم نے ڈاکٹر نیلوفر سلطانہ کی کوششوں کو بھی سراہا، جو علالت کے باوجود اپنے شوہر کی کتاب مرتب کرنے میں کامیاب رہیں۔

کراچی پریس کلب کے سیکرٹری شعیب احمد نے کہا کہ یہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ اطہر علی ہاشمی کی کتاب کی تقریب یہاں منعقد ہو رہی ہے، اور انہوں نے کہا کہ سینئرز کا کردار ہمارے لیے مشعل راہ ہے، خصوصاً جونیئرز کو ان سے سیکھنا چاہیے۔

معروف شاعرہ ریحانہ روحی، وسعت اللہ خان، راشد عزیز، مظفر اعجاز، مقصود یوسفی، نصیر ہاشمی، اے ایچ خانزادہ، حامد الرحمن، ڈاکٹر توصیف احمد خان، مسلم پرویز نائب امیر جماعت اسلامی کراچی اور دیگر نے بھی ڈاکٹر نیلوفر سلطانہ کو کتاب کی اشاعت پر مبارکباد دی اور اطہر ہاشمی کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

مقررین نے اطہر ہاشمی کی درویش صفت زندگی اور صحافتی خدمات پر روشنی ڈالی، اور بتایا کہ وہ لباس، خوراک اور لکھنے پڑھنے کے معاملے میں بھی سادہ زندگی گزارنے والے انسان تھے۔

ڈاکٹر نیلوفر سلطانہ نے اپنے خطاب میں اطہر ہاشمی کی سچی لگن اور سادہ زندگی کا ذکر کیا، اور صحافی برادری کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے تقریب میں شرکت کی۔

 

 

کتاب "خبر لیجیے زباں بگڑی” کی اشاعت اور تقریب کے انعقاد میں کراچی پریس کلب کا خصوصی تعاون شامل رہا۔ اس تقریب کے آخر میں، اطہر ہاشمی کی پوتی اسما حماد ہاشمی نے کلماتِ تشکر ادا کیے، اور ڈاکٹر نیلوفر سلطانہ کو معروف شاعرہ ریحانہ روحی اور دیگر نے گلدستے پیش کیے۔

66 / 100

One thought on “کتاب "خبر لیجیے زباں بگڑی” کی تقریب اجرا: اطہر ہاشمی کی صحافتی خدمات کو خراجِ تحسین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!