پاکستان کوسٹ گارڈز کی منشیات اور ممنوعہ اشیاء کے تلف کی تقریب، 65,000 کلو گرام سے زائد اشیاء جلادی گئیں

تشکر نیوز: آج 20 اگست کو پاکستان کوسٹ گارڈز کے زیر اہتمام کراچی کے حسن شاہ مزار اور بلوچستان کے اوتھل میں منشیات اور ممنوعہ اسمگل شدہ اشیاء کے تلف کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز تھے جبکہ تقریب میں سیشن جج گھارو اور وندر، ممبران کراچی چیمبر آف کامرس، اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

کراچی ٹریفک پولیس کے شہید کانسٹیبل عاقل خان کی نماز جنازہ ادا، پولیس افسران اور جوانوں کا خراج عقیدت

تقریب کے دوران 65,542 کلو گرام اسپاری، 88,643 سگریٹ کے ڈنڈے، 343 تھیلے چائنا سالٹ، 945 پیکٹ نسوار مکس، 278 کلو گرام اخروٹ، 138 کلو گرام میٹھی سپاری، 538 کلو گرام دودھ کا پاوڈر اور 46,019 گٹکے تلف کیے گئے۔

 

 

پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے منشیات اور ممنوعہ اشیاء کو جلانے کا مقصد معاشرے میں ان خطرناک اشیاء کے نقصانات سے آگاہی پیدا کرنا اور اس عزم کو دہرانا ہے کہ کوسٹ گارڈز مستقبل میں بھی منشیات کی روک تھام کے لیے بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی، تاکہ ملکی معیشت کو مستحکم بنایا جا سکے۔

67 / 100

One thought on “پاکستان کوسٹ گارڈز کی منشیات اور ممنوعہ اشیاء کے تلف کی تقریب، 65,000 کلو گرام سے زائد اشیاء جلادی گئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!