کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کراچی سے حیدرآباد (M9) ہائی وے کو 4 لین سے 6 لین میں تبدیل کرنے کے لیے ایک اہم اجلاس طلب کیا۔ اجلاس کی صدارت کمشنر کراچی نے کی، جس میں این ایچ اے اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
سی پی پی اے کی نیپرا میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست، صارفین پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کا امکان
کمشنر کراچی نے اس منصوبے کی فوری تکمیل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ 4 لین سڑک کو عوام کی سہولت کے لیے 6 لین میں تبدیل کیا جائے گا تاکہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ عوامی سہولت کے پیش نظر بنایا جا رہا ہے اور اس کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔