کراچی ٹریفک پولیس کے شہید کانسٹیبل عاقل خان کی نماز جنازہ ادا، پولیس افسران اور جوانوں کا خراج عقیدت

تشکر نیوز: کراچی ٹریفک پولیس کے شہید کانسٹیبل عاقل خان کی نماز جنازہ پولیس ہیڈکوارٹر گارڈن میں ادا کر دی گئی۔ کانسٹیبل عاقل خان گزشتہ رات اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران تیز رفتار مزدا لوڈنگ گاڑی کو روکنے کی کوشش کرتے ہوئے شہید ہوئے۔ موٹر سائیکل سوار کو ہٹ کرنے کے بعد، گاڑی کے ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش میں کانسٹیبل عاقل خان کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگئے۔ حادثے کے بعد ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔

اے این ایف کی سیالکوٹ میں بڑی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، 10 کلو منشیات اور اسلحہ برآمد

نماز جنازہ میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو، ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز، اور دیگر پولیس افسران و اہلکاروں سمیت شہید کے اہلخانہ نے شرکت کی۔ سندھ پولیس کے خصوصی دستے نے شہید کو سلامی پیش کی اور ان کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

اس موقع پر آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی اور دیگر سینیئر افسران نے شہید کانسٹیبل عاقل خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید عاقل خان سندھ پولیس کا فخر ہیں، جنہوں نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر فورس کی عزت و وقار کو بلند کیا۔

 

 

شہید کانسٹیبل عاقل خان اپنے پیچھے ایک بیوہ، دو بیٹے اور ایک بیٹی کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔

60 / 100

One thought on “کراچی ٹریفک پولیس کے شہید کانسٹیبل عاقل خان کی نماز جنازہ ادا، پولیس افسران اور جوانوں کا خراج عقیدت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!