ایف آئی اے کی انسانی اسمگلنگ روکنے کے لیے 20 سال بعد نئی ایڈوائزری جاری

انسانی اسمگلنگ کے خلاف اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر نے 20 سال بعد ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں ملک بھر کے ڈپٹی ڈائریکٹرز امیگریشن کو سخت نگرانی کی ہدایات دی گئی ہیں۔ اس ایڈوائزری میں 15 ممالک، پاکستان کے 9 شہر اور 2 ایئر لائنز کے مسافروں پر کڑی نگرانی کا حکم دیا گیا ہے۔

غیر قانونی کرنسی ایکسچینج نیٹ ورک بے نقاب، ایف آئی اے کی بڑی کارروائی

پہلی دفعہ بیرون ملک جانے والے 15 سے 40 سال عمر کے مسافروں پر خصوصی طور پر نگرانی کرنے کا حکم دیا گیا ہے، اور فلائی دبئی اور ایتھوپین ایئر لائنز کے نوجوان مسافروں کی چیکنگ بھی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایڈوائزری میں آذربائیجان، ایتھوپیا، سینگال، کینیا، روس، سعودی عرب، مصر، لیبیا، ایران، موریطانیہ، عراق، ترکیہ، قطر، کویت اور کرگزستان کے مسافروں کی پروفائلنگ اور چھان بین کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔

ایف آئی اے نے اس بات پر زور دیا ہے کہ 15 ممالک کو پاکستانیوں نے یورپ جانے کے لیے ٹرانزٹ روٹس کے طور پر استعمال کیا ہے، اور اس حوالے سے ان کے وزٹ، سیاحت، مذہبی، یا تعلیمی ویزوں پر آنے والے مسافروں کی نقل و حرکت کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کے مختلف شہروں جیسے منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور دیگر کے مسافروں کی سخت نگرانی کی جائے گی۔

ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ ریٹرن ٹکٹس، ہوٹل کی بکنگ، اور دیگر دستاویزات کی مکمل چھان بین کی جائے، اور مشکوک مسافروں کے سفری مقاصد اور مالی انتظامات کے بارے میں انٹرویو لیا جائے۔

62 / 100

One thought on “ایف آئی اے کی انسانی اسمگلنگ روکنے کے لیے 20 سال بعد نئی ایڈوائزری جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!