امریکا کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر رضوان سعید شیخ کا رواں ہفتے واشنگٹن پہنچنے کا امکان ہے۔
تشکر اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں وزارت خارجہ نے جون کے آخر میں اعلان کیا تھا کہ حکومت ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ (مشرق وسطٰی اور ایس آئی ایف سی) رضوان سعید شیخ کو امریکا میں نیا سفیر مقرر کر رہی ہے۔
ٹرینی ڈاکٹر ریپ قتل کیس: بھارتی ڈاکٹرز نے احتجاج ختم کرنے سے انکار کردیا
واشنگٹن میں سفیر کی تبدیلی طویل عرصے سے زیر التوا تھی، سابق سفیر مسعود خان کو مارچ میں معاہدہ ختم ہونے کے بعد پہلے ہی تین ماہ کی توسیع دی جا چکی تھی، جو جون کے آخر میں ختم ہو گئی تھی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ان تعیناتیوں پر گزشتہ چند ہفتوں سے غور ہو رہا تھا، اب اس کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
واشنگٹن ڈی سی میں مبینہ طور پر تقرری کے لیے جن دوسرے افراد پر غور کیا گیا تھا ان میں آسٹریلیا میں تعینات ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری، امریکا، اقوام متحدہ اور برطانیہ میں تعینات ڈاکٹر ملیحہ لودھی شامل ہیں۔
رضوان سعید شیخ سے یہ بھی توقع کی جارہی ہے کہ وہ امریکا خاص طور پر کانگریس میں پاکستان تحریک انصاف کے اثر و رسوخ سے متعلق امور پر توجہ دیں گے، جس نے حال ہی میں پارٹی کے مطالبوں کے حق میں قراردار منظور کی ہے۔