اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر سائرہ خان پر اسپتال چورنگی کے قریب قاتلانہ حملہ، پولیس نے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا

تشکر نیوز:  اسسٹنٹ کمشنر ابراہیم حیدری، ڈاکٹر سائرہ خان پر اسپتال چورنگی کے قریب قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ ڈاکٹر سائرہ خان، جنہوں نے حال ہی میں اسپتال چورنگی پر شجر کاری کے لیے انکروچمنٹ آپریشن کیا تھا، آج نجی فیکٹری کے افسران کے ہمراہ شجر کاری کے لیے اسپتال چورنگی کے قریب پہنچیں۔

نیپرا نے بجلی صارفین کی شکایات کے لیے نئی موبائل ایپلیکیشن “نیپرا آسان اپروچ” لانچ کرنے کا اعلان کیا

اسی دوران، ایک مسلح ملزم، جس نے اپنا نام اویس کرنی عرف عمر بتایا، اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گاڑی کے قریب آ کر ڈاکٹر سائرہ خان پر مکے اور لاتیں مارنے کی کوشش کی۔ حملہ آوروں نے ڈنڈوں اور پتھروں سے ان کی گاڑی پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں گاڑی کا پچھلا شیشہ ٹوٹ گیا۔ ملزم اویس کرنی عرف عمر نے ڈاکٹر سائرہ خان کو گندی اور غلیظ گالیوں کے ساتھ دھمکیاں بھی دیں۔

 

 

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے موقع سے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس او تھانہ قائد آباد کے مطابق، اسسٹنٹ کمشنر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ مرکزی ملزم اویس کرنی عرف عمر کی تلاش جاری ہے، اور پولیس اس کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔

50 / 100

One thought on “اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر سائرہ خان پر اسپتال چورنگی کے قریب قاتلانہ حملہ، پولیس نے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!