ایسٹ زون کے ایس ایس پی کے مطابق، تھانہ سولجر بازار پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا سپلائی کرنے والے ملزم علی خان ولد جان محمد کو گرفتار کرلیا، جبکہ اس کا ساتھی ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
قومی اسمبلی: قانون و انصاف سے متعلق کمیٹی کا اجلاس، اعظم نذیر تارڑ، لطیف کھوسہ الجھ پڑے
پولیس نے ملزمان کے رکشے سے 275 پیکٹ گٹکا ماوا اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی۔ سپلائی میں استعمال ہونے والا رکشہ، جس کا نمبر D-17-2244 ہے، بھی ضابطے کے تحت قبضے میں لے لیا گیا۔
گرفتار ملزم کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، اور اس کے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔ مزید برآں، ملزم کا کرمنل ریکارڈ حاصل کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔