پاکستان رینجرز (سندھ) کی انسداد منشیات کے لیے بڑی کاروائی۔

تشکور نیوز رپورٹنگ،

کاروائی انٹیلی جنس کی بنیاد پر عبدالجبار چیک پوسٹ جیکب آباد کے قریب کی گئی۔
اطلاع کے مطابق سیمنٹ سے بھرے ٹرک میں بھاری مقدار میں منشیات بلوچستان سے اندرون سندھ کے علاقے خیرپور اسمگل کی جار ہی تھی۔
پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے چیک پوسٹ پر چیکنگ کے سخت عمل کو دیکھتے ہوئے ملزمان چیک پوسٹ سے کچھ فاصلے پر ٹرک چھوڑ کر فرار۔مشتبہ ٹرک کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 620کلو چرس برآمدکر لی گئی جبکہ ٹرک میں لوڈ 700بیگ سیمنٹ بھی قبضے میں لے لیا گیا۔
برآمد شدہ منشیات کی مالیت تقریباً 3کروڑوپے بنتی ہے۔
ٹرک مالکان اور سیمنٹ کے ڈیلر کی تفصیلات حاصل کر لی گئی ہیں۔ واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ترجمان سندھ رینجرز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!