اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت نے جوڈیشل کمپلکس توڑ پھوڑ کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے سابق وزیر اعظم عمران خان کے پروڈکشن کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی۔
تشکر نیوز کے مطابق کیسز کی سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔
جج نے ریمارکس دیے کہ عمران خان اور پرویز الہیٰ سمیت 176 ملزمان کا چالان آگیا ہے، ایڈووکیٹ سردار مصروف نے بتایا کہ اسد عمر اس کیس سے ڈسچارج ہوچکے ہیں، جج نے کہا کہ جو ملزمان غیر حاضر ہیں ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر رہے ہیں، آخری موقع ہے اگر آئندہ سماعت پر حاضری یقینی نہ بنائی گئی تو ضمانتیں خارج کردی جائیں گی۔
بعد ازاں عدالت نے کیسز کی سماعت 29 جولائی تک ملتوی کردی۔
جوڈیشل کمپلکس توڑ پھوڑ کیس: عمران خان کے پروڈکشن کے حوالے سے رپورٹ طلب
واضح رہے کہ عمران خان، شاہ محمود قریشی ، عمر ایوب ، علی نواز اعوان و دیگر رہنماؤں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی اور تھانہ گولڑہ میں 2 مقدمات درج ہیں، توڑ پھوڑ کیسز میں بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر قیادت پر ایما کا الزام ہے، ان کیسز میں علی نواز اعوان ، عمر ایوب اور علی امین گنڈا پور عبوری ضمانت پر ہیں۔
یاد رہے کہ 18 مارچ 2023 کو عمران خان توشہ خانہ کیس کی سماعت میں پیشی کے لیے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد پہنچے تو اسلام آباد پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان گھنٹوں تک جھڑپیں جاری رہی تھیں۔
وزیراعظم 3 اور 4 جولائی کو ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے قازقستان جائیں گے
اس دوران دوران پولیس اور پی ٹی آئی کے حامیوں کی جانب سے ایک دوسرے کو پیچھے دھکیلنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا، پی ٹی آئی نے پولیس کی گاڑیوں کو آگ لگانے کے لیے پیٹرول بموں کے ساتھ ساتھ پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔
بعد ازاں اسلام آباد پولیس نے فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کے باہر کشیدگی پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور دیگر کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا تھا۔
مقدمے میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 148، 149، 186، 353، 380، 395، 427، 435، 440 اور 506 لگائی گئی تھیں۔