وزیرداخلہ سندھ نے عیدالاضحیٰ پر سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا

تشکرنیوز: وزیرداخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے عیدالاضحیٰ پر سیکیورٹی انتہائی ٹھوس اور مربوط بنانے کی ہدایت کردی۔

تشکر نیوز کے مطابق صوبائی وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے، سیکیورٹی اقدامات کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیا جائے۔

اپنی ہر کامیابی اپنے والد نواز شریف کے نام کرتی ہوں،وزیراعلیٰ پنجاب

انہوں نے کہا کہ تمام رجسٹرڈ فلاحی و سماجی تنظیموں، دینی مدارس و دیگر اسٹیک ہولڈرز کو ضابطہ اخلاق کا پابند بنایا جائے۔

صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ قربانی کی کھالیں اکٹھا کرنے اور منتقلی کے حوالے سے جاری تحریری اجازت ناموں کے عمل کو ممکن بنایا جائے، جب کہ تمام مساجد، امام بارگاہوں، عید گاہوں اور نماز عید کے دیگر کھلے مقامات پر سیکیورٹی کو غیرمعمولی بنایا جائے۔

 

 

دوسری جانب وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سیکیورٹی انتظامات کے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کاحکم دیا ہے۔

62 / 100

One thought on “وزیرداخلہ سندھ نے عیدالاضحیٰ پر سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!