گلبرگ ٹاؤن  بلاک 14 میں ایس بی سی اے کی ایمرجنسی ڈیمولیشن: غیرقانونی تھرڈ فلور مسمار

تشکر نیوز: گلبرگ  ٹاؤن  بلاک 14 کی جاوید نہاری والی گلی میں غیرقانونی طور پر تعمیر کی گئی تیسری منزل کی مسمارکا عمل شروع کیا گیا۔ ایس بی سی اے (سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی) کی ٹیم نے ڈی سی کمپلائنس کے تحت فوری کارروائی کی۔

وزیرداخلہ سندھ نے عیدالاضحیٰ پر سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا

ذرائع کے مطابق، ایس بی سی اے کے آفیسر محمد سجاد بی آئی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے مبینہ طور پر 10 لاکھ روپے رشوت لے کر تین منزلیں تعمیر کرنے کی اجازت دی تھی۔ یہ غیرقانونی تعمیرات مقامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بنائی گئی تھیں، جس کی وجہ سے فوری ایکشن لیا گیا۔

یہ کارروائی ایس بی سی اے کی جانب سے عمارتوں کے حفاظتی معیار کو یقینی بنانے اور غیرقانونی تعمیرات کی روک تھام کے لئے کی گئی ہے۔ مقامی رہائشیوں نے اس اقدام کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ ایسے اقدامات سے علاقے میں قانون کی حکمرانی مضبوط ہوگی۔

75 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!