ای پاسپورٹس کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، نئے پرنٹرز کراچی پہنچ گئے

کراچی: پاکستانی شہریوں کے لیے ای پاسپورٹ کے حصول میں مزید آسانی، ڈی جی پاسپورٹس کی کاوشوں سے 2 نئے ای پاسپورٹ پرنٹرز کراچی پہنچ گئے، جبکہ جرمنی سے 6 نئے ڈیسک ٹاپ پرنٹرز بھی موصول ہو چکے ہیں۔

کراچی میں میری ٹائم سیکیورٹی مشق “سی گارڈ 25” اختتام پذیر

ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نئے پرنٹرز کی انسپکشن اور ڈیلیوری کے لیے جرمنی پہنچے، جہاں انہوں نے فیکٹری کا دورہ کیا اور پرنٹرز کے تکنیکی ماہرین سے ملاقات کی۔

ڈی جی پاسپورٹس کے مطابق یہ جدید پرنٹرز ایک گھنٹے میں ایک ہزار پاسپورٹ پرنٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جس سے ملک بھر میں ای پاسپورٹس کی پرنٹنگ صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

مصطفی جمال قاضی نے کہا کہ ڈیسک ٹاپ پرنٹرز فنکشنل ہونے کے بعد پاسپورٹ کی فراہمی کا عمل مزید تیز ہو جائے گا، جس سے شہریوں کو جلد اور مؤثر سروس میسر آئے گی۔

60 / 100

One thought on “ای پاسپورٹس کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، نئے پرنٹرز کراچی پہنچ گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!