پاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی پر ناخوش، نیوزی لینڈ سیریز سے ممکنہ دستبرداری پر غور

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار قومی کرکٹ ٹیم کی حالیہ ناقص کارکردگی پر سخت مایوس دکھائی دیتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، سینئر کھلاڑیوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے "بریک” لینے پر مشاورت شروع کر دی ہے اور چند کھلاڑی اس دورے سے دستبردار ہونے پر غور کر رہے ہیں۔
شہید پولیس اہلکار محمد رمضان بھٹو کی نماز جنازہ پورے اعزاز کے ساتھ ادا

پاکستان کرکٹ ٹیم کی اگلی بڑی اسائنمنٹ نیوزی لینڈ میں وائٹ بال سیریز ہے، جس میں 16 مارچ سے 5 اپریل تک 5 ٹی 20 اور 3 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔ تاہم، ذرائع کے مطابق، چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی کے بعد چند کھلاڑیوں کو ڈراپ کیے جانے کا خدشہ ہے، جس کے باعث وہ خود سیریز سے علیحدہ ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ "ڈراپ” کا لیبل نہ لگے۔

خبروں کے مطابق، ٹیم سے شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ اور بابر اعظم کو ممکنہ طور پر ڈراپ کرنے کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 60 رنز سے اور دوسرے میچ میں بھارت کے خلاف 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ تیسرا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی پر ناخوش، نیوزی لینڈ سیریز سے ممکنہ دستبرداری پر غور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!