کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی کی پیش گوئی

تشکر نیوز: کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی کی پیش گوئی کی گئی ہے، اور چند مقامات پر ہلکی بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، شہر میں آج سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔ پیر سے ہفتے کے دوران کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور تیز سمندری ہوائیں چلیں گی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

وطن کے قائم و دائم رہنے کی بنیادیں اپنے لہو سے مضبوط بنانے والے شہدا کو سلام

شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد رہے گا، جس کی وجہ سے درجہ حرارت زیادہ محسوس ہو سکتا ہے۔ سمندری بادلوں کی وجہ سے رات گئے چند مقامات پر بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب، ملک کے دیگر علاقوں میں 15 جون تک موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے چند دن کے وقفے کے بعد درجہ حرارت کے دوبارہ بڑھنے کی پیش گوئی کی ہے۔ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج بھی گرمی کا راج رہے گا۔

اندرون سندھ کے اضلاع میں ایک ہفتے کی شدید گرمی کے بعد درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری تک نیچے آگیا ہے، تاہم گرمی کا زور برقرار ہے۔

لاہور، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، ملتان، فیصل آباد، سرگودھا، نواب شاہ، سکھر، اور حیدرآباد سمیت سندھ اور پنجاب کے متعدد اضلاع میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور پشاور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری تک جا سکتا ہے۔ بعض علاقوں میں آندھی اور بارش کا امکان بھی ہے، تاہم اس سے درجہ حرارت میں زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔

 

 

محکمہ موسمیات کے مطابق، جون کے تیسرے ہفتے سے پری مون سون کا آغاز ہوگا، جس کے سبب بالائی اور شمالی علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگا اور درجہ حرارت میں کمی آئے گی۔ گلگت بلتستان، شمالی بلوچستان، اور بالائی خیبرپختونخوا میں آج کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔

60 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!