ڈاکٹر ہیلن میری رابرٹ پاکستان آرمی میں میرٹ اور قومی نمائندگی کی ایک اور زندہ مثال

تشکرنیوز: ڈاکٹر ہیلن میری رابرٹ پاکستان آرمی میں میرٹ اور قومی نمائندگی کی ایک اور شاندار مثال بن گئیں۔

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے 11 اگست 1947 کو پہلی دستور ساز اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ "آپ آزاد ہیں، آپ کا تعلق کسی بھی مذہب، ذات یا عقیدے سے ہو، اس کا ریاستی امور سے کوئی تعلق نہیں ہے”۔ ایک اور موقع پر بانی پاکستان نے کہا کہ اقلیتوں کو بلاامتیاز ذات پات، رنگ، مذہب یا عقیدہ ہر لحاظ سے پاکستان کا شہری سمجھا جائے گا اور انہیں ان کے تمام حقوق اور مراعات حاصل ہوں گے۔

وطن کے قائم و دائم رہنے کی بنیادیں اپنے لہو سے مضبوط بنانے والے شہدا کو سلام

پاکستان آرمی نے قائد اعظم کے اسی فرمان کو اپنایا ہے اور آج پاکستان آرمی میں مذہبی، لسانی اور جنسی تفریق سے بالاتر ہو کر فیصلے کیے جاتے ہیں۔ کرنل ڈاکٹر ہیلن میری حال ہی میں پاکستان آرمی میں بریگیڈیر کے عہدے پر ترقی پانے والی پہلی مسیحی خاتون ہیں۔

کرنل ڈاکٹر ہیلن میری رابرٹ پاکستان آرمی کی میڈیکل کور میں 26 سال سے بطور پیتھالوجسٹ خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ وہ پاکستان آرمی میں رہتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کو ایک اعزاز سمجھتی ہیں اور بلا تفریق میرٹ کی زندہ مثال ہیں۔ کرنل ڈاکٹر ہیلن میری کی ترقی پاکستانی مسیحی کمیونٹی کے لیے امید کی کرن ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کی مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی ہیلن میری رابرٹ کو آرمی میڈیکل کور میں بریگیڈیر کے رینک پر ترقی پانے پر خصوصی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ بریگیڈیر ہیلن میری رابرٹ پاکستانی اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون بریگیڈیر ہیں اور پوری قوم انہیں مبارکباد پیش کرتی ہے۔

66 / 100

One thought on “ڈاکٹر ہیلن میری رابرٹ پاکستان آرمی میں میرٹ اور قومی نمائندگی کی ایک اور زندہ مثال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!