کراچی: کیمیکل فیکٹری کے دھویں کے باعث علاقہ مکین متاثر، فیکٹری مالک زیر حراست

تشکر نیوز: کراچی میں کیمیکل فیکٹری سے زہریلا دھواں نکلنے کے باعث علاقہ مکینوں کی حالت بگڑ گئی جبکہ پولیس نے شہریوں کی شکایت پر فیکٹری مالک کو حراست میں لے لیا۔

تشکرنیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ کورنگی کے علاقے مہران ٹاؤن میں پیش آیا۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ فیکٹری سے نکلنے والا زہریلا دھواں ان کی صحت کو متاثر کر رہا ہے، بچے اور بڑے سبھی بیمار ہو رہے ہیں، دھویں کی وجہ سے قے کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔

کراچی میں ہوٹل پر فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق، تین افراد زخمی

اہل علاقہ نے بتایا کہ جب وہ فیکٹری کے باہر پہنچے تو انہیں بھگا دیا گیا۔ ایک خاتون نے کہا کہ دھویں کی وجہ سے بچوں اور بڑوں کی حالت خراب ہو رہی ہے۔

شکایت موصول ہونے پر کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے بتایا کہ فیکٹری میں کیڑے مار کیمیکل تیار کیا جا رہا تھا اور زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے اس کا ری ایکشن ہوا ہے۔

کراچی: کیمیکل فیکٹری کے دھویں کے باعث علاقہ مکین متاثر، فیکٹری مالک زیر حراست

حکام نے بتایا کہ پولیس پارٹی کو فیکٹری کے اندر جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈرم اور دیگر سامان قبضے میں لیا جا رہا ہے اور علاقہ مکینوں کی شکایت پر کارروائی کی جا رہی ہے۔ فیکٹری مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

 

64 / 100

One thought on “کراچی: کیمیکل فیکٹری کے دھویں کے باعث علاقہ مکین متاثر، فیکٹری مالک زیر حراست

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!