...

کراچی میں ہوٹل پر فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق، تین افراد زخمی

تشکر نیوز:  جمشید کوارٹر کے علاقے پٹیل پاڑہ کے قریب ایک ہوٹل پر مسلح ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق، جمشید کوارٹر تھانے کی حدود میں پٹیل پاڑہ کے قریب حسن زئی ہوٹل پر موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس واقعے میں پولیس اہلکار قمر آزاد، ارسلان شاکر، فیضان اور طاہر زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سم بلاکنگ؛ 30 مئی تک 21 ہزار تاجروں کی رجسٹریشن

ڈی ایس پی جمشید کوارٹر ارشد حسین لغاری نے بتایا کہ دو موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے ہوٹل پر بیٹھے افراد پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سی آئی اے پولیس کے اہلکار قمر آزاد جاں بحق ہوگیا۔ فائرنگ میں ارسلان، فیضان اور طاہر زخمی ہوگئے۔

کراچی میں ہوٹل پر فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق، تین افراد زخمی

پولیس نے عینی شاہدین کے بیانات قلم بند کیے ہیں جن کے مطابق، پولیس اہلکار قمر آزاد اپنے دوستوں کے ساتھ ہوٹل میں کھانا کھا رہا تھا کہ مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں کہ یہ واقعہ چھینا جھپٹی کا تھا یا ٹارگٹ کلنگ۔

فائرنگ کے بعد کرائم سین یونٹ نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور وہاں سے تیس بور پستول کے 7 اور نائن ایم ایم پستول کا 1 خول ملا ہے۔

60 / 100

One thought on “کراچی میں ہوٹل پر فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق، تین افراد زخمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.