کراچی کی صنعتوں کو بلا تعطل پانی فراہم کرنا اولین ترجیح ہے: سی ای او واٹر کارپوریشن

تشکر نیوز:  سائٹ انڈسٹریل ایریا سمیت شہر بھر کی تمام صنعتوں کو ان کی ضرورت کے مطابق پانی فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے کیونکہ سائٹ سائٹ انڈسٹریل ایریا سمیت دیگر تمام صنعتوں کا شہر کی ترقی و بہتری میں اہم کردار ہے اور صنعتیں شہر کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،

ان خیالات کا اظہار سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے سب سوائل آپریٹرز کے ساتھ ایم ڈی سیکریٹریٹ کارساز میں ملاقات کے دوران کیا، اس موقع پر محمد ایوب شیخ، اویس ملک، نجیب احمد، سید سردار شاہ اور محمد عامر موجود تھے، ملاقات کے دوران سی ای او واٹر کارپوریشن کا کہنا تھا کہ واٹر کارپوریشن ایکٹ کے تحت سب سوائل واٹر کا نیا قانون نافذ کیا گیا ہے اور ہمارا مقصد صنعتوں کو بلا تعطل پانی فراہم کرنا اور واٹر کارپوریشن کی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے،

کراچی پولیس چیف کی روشنی ہیلپ لائن کے عہدیداروں سے ملاقات، لاپتہ بچوں کی بازیابی کی خدمات کو سراہا

انکا کہنا تھا کہ کسی بھی با اثر کو شہریوں کے حصے کا پانی چوری کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، انہوں نے سب سوائل آپریٹرز سے مخاطب ہوئے ہوئے کہا کہ پانی چوری میں ملوث کسی بھی افراد کو لائسنس نہیں دیا جائے گا جبکہ سب سوائل آپریٹرز کے جائز تمام مسائل حل کیے جائیں گے، انکا کہنا تھا کہ تمام بورنگ پر میٹر لگائیں جائیں گے جبکہ واٹر کارپوریشن کے خلاف کوئی بھی غلط کام نہیں جائے گا نہ ہی کسی کو غلط کام کرنے کی اجازت دیں گے، انکا کہنا تھا کہ واٹر کارپوریشن کی نئی انتظامیہ شہریوں کو پانی کی منصفانہ تقسیم کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے جبکہ پانی کی عدم فراہمی اور پانی کی بندش ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،

انکا مزید کہنا تھا کہ واٹر کارپوریشن کے تمام صارفین اور معزز شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرتا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس موقع پر سب سوائل آپریٹرز کا کہنا تھا کہ ہم سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر انجینئر سید صلاح الدین احمد کا شکریہ ادا کرتے ہیں جہنوں نے ہمارے مسائل سنے کیلئے ہمیں موقع دیا اور ہم اس موقع پر یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم واٹر کارپوریشن کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر شہر کی بہتری چاہتے ہیں، انکا مزید کہنا تھا کہ سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد کے آنے کے بعد شہر میں فراہمی و نکاسی آب کے نظام سمیت سب سوائل واٹر میں بھی کافی بہتری آئی ہے اور ہم امید کرتے ہیں

کراچی کی صنعتوں کو بلا تعطل پانی فراہم کرنا اولین ترجیح ہے: سی ای او واٹر کارپوریشن

واٹر کارپوریشن کی نئی انتظامیہ آنے والے دنوں میں مزید بہتری لائے گی، اس موقع پر سب سوائل آپریٹرز نے سائٹ انڈسٹریل ایریا میں صنعتوں کو معمول کے مطابق پانی کی فراہمی شروع کرنے کی یقین دھانی کرواتے ہوئے احتجاج ختم کرنے کا بھی اعلان کیا، واضح رہے کہ سب سوائل آپریٹرز نے سائٹ انڈسٹریل ایریا میں صنعتوں کو پانی فراہمی بند کردی تھی جس کا سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے واٹر کارپوریشن کے کرش پلانٹ، سخی حسن، نیپا اور صفورہ ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی تھی اور تمام صنعتوں کو ان کی ضرورت کے مطابق پانی فراہم کیا گیا۔

50 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!