کراچی پولیس چیف کی روشنی ہیلپ لائن کے عہدیداروں سے ملاقات، لاپتہ بچوں کی بازیابی کی خدمات کو سراہا

تشکر نیوز: ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس کی ہدایات پر ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر نے روشنی ہیلپ لائن کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر محمد علی، سینئر مینیجر علی شان و دیگر ممبران اور ادارے کے بچوں سے کراچی پولیس افس میں ملاقات کی۔

روشنی ہیلپ لائن کی انتظامیہ نے پولیس چیف اور دیگر سینئر افسران کا روشنی ہیلپ لائن کے ساتھ تعاون پر شکریہ ادا کیا.

ڈی آئی جی سی آئی اے کو روشنی ہیلپ لائن سے متعلق بریفنگ دی گئی اور بتلایا کہ ہر سال 25 مئی کو پاکستان میں بطور مسنگ چائلڈ کے طور پر منایا جاتا ہے.

ڈی ائی جی سی آئی اے نے روشنی ہیلپ لائن کی جانب سے پاکستان بھر میں لاپتہ بچوں کے حوالے سے انکی خدمات کو سراہا اور بالخصوص زینب الرٹ کو ایک اچھا اقدام قرار دیا۔

سرگودھا میں توہین قرآن کے الزام میں مشتعل ہجوم کی ہنگامہ آرائی، درجنوں افراد گرفتار

بریفنگ کے اختتام پر ڈی آئی جی سی آئی اے کو روشنی ہیلپ لائن کی جانب سے شیلڈ کا تحفہ پیش کیا گیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

60 / 100

2 thoughts on “کراچی پولیس چیف کی روشنی ہیلپ لائن کے عہدیداروں سے ملاقات، لاپتہ بچوں کی بازیابی کی خدمات کو سراہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!