پاکستان رینجرز (سندھ) کی کارروائی: ڈکیتی اور چوری کے ملزمان گرفتار

تشکرنیوز: پاکستان رینجرز (سندھ)کی جانب سے منشیات فروشی،اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی روک تھام کے لیے اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری۔ پاکستان رینجرز (سندھ)اور پولیس نے دوران اسنیپ چیکنگ مشترکہ مختلف کاروائیوں کے دوران کراچی کے علاقوں سنی پارک ناظم آبادنمبر 2، اولڈمظفر کالونی اور جہانگیر آباد سے ڈکیتی اورچوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3ملزمان  کو گرفتار کر لیاگیا۔ ملزمان کے قبضے سے 3عدد پسٹل بمعہ راؤنڈز برآمد کر لیئے گئے۔

مسلح قبائلیوں کا فورسز پر گولہ باری، لائٹ مشین گنز اور راکٹ لانچرز کے ساتھ گھات لگا کر حملہ

گرفتار ملزمان کواسلحہ و ایمونیشن مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔   عوام سے اپیل ہے کہ جرائم اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

50 / 100

2 thoughts on “پاکستان رینجرز (سندھ) کی کارروائی: ڈکیتی اور چوری کے ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!