پاکستان رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی: منشیات اور ڈکیتی میں ملوث 4ملزمان  کو گرفتار

تشکر نیوز: پاکستان رینجرز (سندھ)کی جانب سے منشیات فروشی،اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی روک تھام کے لیے اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری۔

پاکستان رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی: منشیات اور ڈکیتی میں ملوث 4ملزمان  کو گرفتار

پاکستان رینجرز (سندھ)اور پولیس نے دوران اسنیپ چیکنگ مشترکہ مختلف کاروائیوں کے دوران کراچی کے علاقوں کو رنگی نمبر 6، جمعہ گو ٹھ اور یوسف عرفانی گوٹھ سے ڈکیتی اورمنشیات فروشی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 4ملزمان  کو گرفتار کر لیاگیا۔ ملزمان کے قبضے سے 2عدد پسٹل بمعہ راؤنڈز برآمد کر لیئے گئے۔
گرفتار ملزمان کواسلحہ و ایمونیشن مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔   عوام سے اپیل ہے کہ جرائم اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
56 / 100

One thought on “پاکستان رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی: منشیات اور ڈکیتی میں ملوث 4ملزمان  کو گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!