وزیر بلدیات کا دورہ، کورنگی ٹاﺅن میں بڑے ترقیاتی کاموں کا اعلان

تشکر نیوز:  وزیر بلدیات، ہائوسنگ ٹائون پلاننگ و پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کے ہم ان علاقوں میں کام نہیں کرواتے جہاں ہمارا ووٹ بینک نہیں کو اپنے کاموں سے مسترد کردیا ہے۔ اس شہر کے حقائق کا علم مجھے بھی ہے اور ان لوگوں کو بھی جو ماضی میں اس شہر کے دعویدار بنتے رہے ہیں۔

تا حیات کوئی گورنر نہیں رہتا، سندھ کے گورنر کی تبدیلی ہونا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ لوکل گورنمنٹ کمیشن نے دو ٹاﺅن کے مابین معاملہ کا معزز عدلیہ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ماضی کی نگراں حکومت نے فیصلہ دیا تھا اور لوکل گورنمنٹ کمیشن کا پاس فیصلہ کو رویو کرنے کا اختیار نہیں ہے، یہ اختیار وزیر اعلٰی سندھ کے پاس ہے۔ کورنگی ٹاﺅن کے چیئر مین نے کورنگی میں مختصر عرصہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام سر انجام دئیے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی عیدگاہ گراونڈ کی ازسر نو تزئین و آرائش، وہاں کرکٹ گرائونڈ اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کرکٹ اکیڈمی کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب اور میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

مسلح قبائلیوں کا فورسز پر گولہ باری، لائٹ مشین گنز اور راکٹ لانچرز کے ساتھ گھات لگا کر حملہ

تقریب سے رکن سندھ  اسمبلی فاروق اعوان ، چیئرمین کورنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ، صدر ضلع کورنگی جاوید شیخ اور انفارمیشن سیکریٹری ضلع کورنگی جانی میمن و دیگر نے خطاب کیا۔ یہ منصوبہ 22 کروڑ روپے کی لاگت سے کلک ( پروجیکٹ لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ )کے اشتراک سے مکمل کیا گیا ہے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے یوسی صدر طاہر خان، کورنگی ٹاﺅن کے یوسیز چیئرمینز ، وائس چیئرمینز کلک کے افسران اور علاقائی عمائدین اور کورنگی ٹاﺅن کے افسران و ملازمین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ وزیر بلدیات وہاﺅسنگ ٹاﺅن پلاننگ سعید غنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورنگی ٹاﺅن کا چیئر مین نے کورنگی میں مختصر عرصہ میں ریکارڈ ترقیاتی کا م سر انجام دے رہے ہیں چند ماہ کے قلیل عرصے میں انہوں نے کورنگی کی (47 ) سڑکیں (60 )پیور بلاک کی گلیاں (04 ) پارکس تیار کئے گئے (03 ) گرین بیلٹس(02 ) مونومنٹ تعمیر کئے گئے ہیں۔

تعلیم کے شعبے میں کورنگی ٹاﺅن میں گرلز کالج کا قیام اللہ والا ٹاﺅن میں سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے اور ہماری بہن،بیٹوں کو دورداز علاقوں میں پڑھائی کیلئے جانا نہیں پڑئے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پر الزام تھا کہ ہم کراچی پرتوجہ نہیں دیتے کیونکہ کراچی سے ہمیں ووٹ نہیں ملتے، انہوں نے کہا کہ اب کراچی بدل گیا ہے۔ کورنگی سمیت ہم نے پوری کراچی میں کام کئے ہیں۔ کورنگی کی اہم شاہراہیں ہم نے بنائی ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے کورنگی صنعتی ایریازکی روڈ بنائی، تین فلائی اوور بنائے، کورنگی کازوے بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کا ملیر ایکسپریس بھی کورنگی کے عوام کوفائدہ دے گا۔ سعید غنی نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی سے بھی بڑا دل کااسپتال کورنگی میں بن رہا ہے،

یہ اسپتال صرف کراچی یا پاکستان نہیں بلکہ دنیا کا پہلا بڑا دل کا اسپتال ہوگا جس میں 1200 سے زائد بیڈز ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کورنگی کے عوام کے لئے ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو لا یونیورسٹی بنا رہے ہیں جبکہ ایک بڑا اسپتال بھی یہاں تعمیر ہوچکا ہے اور جلد یہ بھی اپنی خدمات یہاں کے عوام کو پہنچائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آٹسزم سینٹر بھی کورنگی میں بنایا ہے جبکہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بھی ہم کورنگی کے لئےبہت کچھ رکھنے جارہے ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ کورنگی کے عوامی نمائندے ایسے نہیں جیتے عوام نے ووٹ دیئے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے مسائل صرف اور صرف پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کے منتخب نمائندے ہی حل کرسکتے ہیں۔سعید غنی نے کہا کہ بلاول بھٹو ہم سے سوال پوچھتے ہیں کہ کراچی ہے لئے کیا ہورہا ہے اور کون کون سے ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری مقبولیت کی وجہ ہمارا کام اور خدمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ضلعے جہاں پیپلزپارٹی کوکم ووٹ ملے وہاں بھی اسی طرح کام ہورہے ہیں جیسے دوسرے علاقوں میں اس کی مثال  ضلع وسطی ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ یہ عید گاہ گرائونڈ ہے اس میں کھیل کی سہولیات مسجد سمیت بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں کے سوال کے جواب میں وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ اس وقت ملک میں سیاسی ماحول بہتری کی جانب جارہا ہے۔ جن کی میڈیا بات کررہا ہے ان کو بھی حقائق معلوم ہیں اور ہمیں بھی معلوم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنر صاحب اگر اب سندھ حکومت کے کاموں کو سراہا رہے ہیں تو یہ اچھی بات ہے، کیونکہ زمینی حقائق کو کوئی جھٹلا نہیں سکتا۔ ایک اور سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا…

50 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!