9 مئی پر بانی پی ٹی آئی کو معافی کی آفر موجود ہے: خواجہ آصف

تشکر نیوز:  وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ 9  مئی پر بانی پی ٹی آئی کو معافی کی آفر موجود ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کابینہ اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے جہاں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح طورپرکہا 9 مئی واقعات میں ملوث افراد معافی مانگیں، اب معافی مانگنا یا نا مانگنا بانی پی ٹی آئی کی مرضی ہے البتہ بانی پی ٹی آئی کو معافی کی آفر موجود ہے۔

9 مئی پر بانی پی ٹی آئی کو معافی کی آفر موجود ہے: خواجہ آصف

 وزیر دفاع نے کہا افسوسناک بات یہ ہے کہ شہدا کو نشانہ بنایا گیا، قومی ہیروز کے مجسموں کو مسمار کرکے کیا پیغام دیا گیا۔

9 مئی کو اقتدار پرستوں نے ہوس میں وہ کر ڈالا جو دشمن بھی نہ کرسکا: مریم نواز

سانحہ 9 مئی خود ساختہ اور تنگ نظر انقلاب لانے کی ناکام کوشش تھی، آئی ایس پی آر

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 9 مئی کسی شخص کی انا نہیں ملک کی انا کی بات ہے اور  9 مئی کو جو ہوا وہ پاکستان کی انا اور آبرو پر حملہ تھا۔

58 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!