...

کراچی میں کوئی ایسی سڑک نہیں جہاں سکیورٹی وجوہات پر رکاوٹ ہو: مرتضیٰ وہاب

تشکر نیوز:  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہےکہ شہر میں ایسی کوئی سڑک نہیں جہاں سکیورٹی وجوہات پرکوئی رکاوٹ ہو جب کہ رینجرز ہیڈ کوارٹر کے باہر سڑک ٹریفک کے لیے کھلی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مزید 60 بسیں چلانے کا اعلان کیا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کی سی این جی بسیں عرصےسےخراب تھیں جنہیں ڈیزل پر منتقل کیا گیا ہے اور اب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شفاف طریقہ بنا کر 60 بسیں چلائیں گے۔

کراچی میں کوئی ایسی سڑک نہیں جہاں سکیورٹی وجوہات پر رکاوٹ ہو: مرتضیٰ وہاب

سپریم کورٹ کے تجاوزات سے متعلق حکم پر انہوں نے کہا کہ رینجرز ہیڈ کوارٹر کے باہر سڑک ٹریفک کے لیے کھلی ہے اور فٹ پاتھ پربھی تجاوزات نہیں بلکہ کوئی مجسمے وغیرہ لگے ہوئے ہیں، لوگ بھی وہاں سے گزر سکتے ہیں اور گاڑیاں بھی سڑک پر گزرتی ہیں۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ شہر میں ایسی کوئی سڑک نہیں جہاں سکیورٹی وجوہات پرکوئی رکاوٹ ہو، میرا دفتر اور سندھ سیکرٹریٹ بھی عوام کے لیے  ہوئے ہیں،اگر کہیں تجاوزات یا پتھاروں کی نشاندہی ہوتی ہے تو کارروائی کریں گے۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ چاہتے ہیں میونسپل ٹیکس کے معاملے پر اسٹے ختم ہوسکے، کے الیکٹرک کے ذریعے ٹیکس وصولی شہر کے مفاد میں ہے،  وسائل ہونگے تو شہر پر خرچ ہوسکیں گے، کے ایم سی کی زمین کے کرائے بڑھائے تو لوگوں نےعدالت سےحکم امتناع لےلیا، ایک مافیا نہیں چاہتا شہر ترقی کرے،

57 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.